بھارت میں آن لائن آرڈر کی بریانی کھا کرلڑکی چل بسی،والدین کی شکات پر ریسٹورنٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں آن لائن بریانی آرڈر کرنے والی خاتون، بریانی کھانے کے بعد چل بسی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایاکہ انجو نے 31 دسمبر کو مقامی ریستوران سے بریانی آن لائن آرڈر دے کر منگوائی تھی، جسے کھا کر اس کی حالت غیر ہوگئی۔ حالت بگڑنے پر اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح لڑکی کی موت واقع ہوگئی ہے۔ تاہم متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، مزید کارروائی فورنزک رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔دوسری جانب وزیر صحت وینا جارج نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ان تمام ریستوران کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا جن پر فوڈ پوائزننگ کا الزام ہے۔