اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ، 2023 بربرطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے۔ BU-13 کیٹیگری میں پاکستان کے نعمان خان نے مصر کےیاسین بیومی کو 11-9، 9-11، 11-7، 8-11 اور 11-6 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ محمد اشرف سے ہوگاجبکہ احمد ریان خلیل نے انگلینڈ کے کھلاڑی علی خلیل کو 11-9، 11-7، 11-9سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں وہ کارلٹن کیپیلا سے مقابلہ کرینگے۔ BU-15 کیٹیگری میں پاکستان کے مبین خان نے جیک ایلریمی سے 9-11، 7-11، 5-11 سے ہار گئے۔ BU-17 کیٹیگری میں پاکستان کے عبداللہ نواز نے حارث ڈینیئل جیفری کو 11-7، 11-9، 11-7 سے شکست دی تاہم اپنے اگلے میچ میں عبداللہ کو ایلکس براڈ برج سے 12-10، 6-11، 11-1 ، 9-11 اور 7-11سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ BU-19 کیٹیگری میں پاکستان کے نور زمان کو یاسین شوہدی سے 8-11، 12-10، 11-9، 11-13، 7-11 اور اشعب عرفان کو روون ڈیمنگ کے ہاتھوں 13-11، 7- 11، 10-12، 5-11سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم، حمزہ خان نے لازلو گوڈے کو 11-4، 11-9، 11-5 اور شام کے سیشن میں دوبارہ حمزہ خان نے یوآخم چوہہ کو 12-10، 11-7، 10-12، 11-6سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں آج حمزہ کا مقابلہ عمر اعظم سے ہوگا۔ GU-11 کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی ماہنور علی نے امریکی کھلاڑی لینن ویلچ کو 11-8، 11-7، 11-9 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں وہ آج للی مشال سے کھیلیں گی۔
