بیجنگ(نیوز ڈیسک) ایک ساتھ تین خواتین کے میٹرنٹی چھٹیاں مانگے پر کمپنی مالک نے عجیب و غریب مشورہ دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق مشہور چینی کمپنی کی 3 خواتین نے ایک ساتھ میٹرنٹی چھٹیوں کی درخواست دی تو کمپنی عہدیداران کو غصہ آگیا،مالکان نے خواتین کے ساتھ میٹنگ بلائی انہیں اپنی سٹاف کم ہونے کی مجبوری بتاتے ہوئے انہیں الگ الگ حاملہ ہونے کی تجویز دیدی ۔کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار نے خواتین کو حاملہ ہونے کے لیے باریاں طے کرنے کا مشورہ دےدیا ، خواتین کارکن پریشان،خواتین حلقوں کی طرف کمپنی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
