اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کے اتحاد پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ایم کیو ایم اتحاد کا مقصد کراچی میں تحریک انصاف کو روکنا ہے، تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما ءفواد چوہدری نے متحدہ قومی موومنٹ کے دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوششوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کا شہر روشنیوں کا شہر تھا، پھر اسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنادی گئی،عشروں تک آگ خون کا کھیل کھیلا گیا، مشکل سے جان چھوٹی، اب پھر خیال آرہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔
