راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی، مہنگائی 30فیصد بڑھ گئی ۔پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوورسیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، معاشی، سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی، ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی، 77 وزراء میں اسحاق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے، ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔
ہائیکورٹ کےحکم پراسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئےالیکشن جب بھی ہوگا13پارٹیوں کےخلاف اسلام آبامیں ریفنڈم ہوگاجوعوام کےساتھ ہاتھ کرےگاوہ پشتائےگاترسیلات زربرامدات اورسرمایہ کاری میں کمی مہنگائی30فیصدبڑھ گی10جنوری تک1.3ارب ڈالردینےہیں نئےسالMQMایک اورباپ پارٹی نیک ہوجائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہاتھ کرنے والا پچھتائے گا، ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی، مہنگائی 30فیصد بڑھ گئی، 10جنوری تک1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر دینے ہیں، نئے سال اایم کیو ایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائے گی۔