اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ اسلام آبادمیں ووٹرزکواندراج سےمتعلق بھی بہت سےاعتراضات ہیں جبکہ قانون کے مطابق حلقہ بندیاں بھی ہونی ہیں، بلدیاتی الیکشن کرانے میں4 سے 5 ماہ لگیں گے۔
