اسرائیل نے دنیا کے سب سے پرانے قیدی کو 40سال بعد رہا کردیا

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) قابض اسرائیلی حکومت نے دنیا کے سب سے پرانے قیدی کو رہا کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے اسرائیلی قید میں 40 سال گزارنے والے فلسطینی قیدی کو رہا کردیا۔ اسرائیلی حکام نے 66 سالہ کریم یونس کو تل ابیب کے شمال میں واقع جیل سے جمعرات کی صبح رہا کیا۔کریم یونس کو مقبوضہ گولان ہائٹس پر اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے الزام میں 1983 میں گرفتار کیا گیا تھا، جن کی جمعرات کے روز رہائی کے موقع پر عوام اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔کریم یونس نے کہا کہ مجھے آزاد کردیا گیا لیکن میں اپنے پیچھے دیگر قیدیوں کو چھوڑ آیا ہوں، مجھے امید ہےکہ ہم جلد ان تمام قیدیوں کی رہائی کی بھی خوشی منائیں گے۔